ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پور:غلط روٹ کے شک میں چلتی ٹرین سے کودے 2 غیر ملکی سیاحوں، ایک ہلاک

جے پور:غلط روٹ کے شک میں چلتی ٹرین سے کودے 2 غیر ملکی سیاحوں، ایک ہلاک

Tue, 02 Jan 2018 23:28:50    S.O. News Service

جے پور،2؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چلتی ٹرین سے کودنے کا خمیازہ دو غیر ملکی سیاحوں کو بھگتنا پڑ گیا۔دراصل راجستھان کے سوائی مادھوپور ریلوے اسٹیشن پرمنگل کودو غیر ملکی سیاحوں ٹرین سے کود پڑے، ان میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔وہیں دوسرے سیاحوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔پولیس نے یہ معلومات دی۔ذرائع کے مطابق 50سو سے زائد شخص نے ٹرین سے چھلانگ لگاتے وقت بے قابوہوگئے۔جبکہ دوسرا شخص جس کا نام فیبیا گواما کے بچ گئے۔دونوں راجستھان سے نئے سال کا جشن مناکر واپس آ رہے تھے اور سوائی مادھوپور سے آگرہ آنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔انہوں نے صبح 8.30 بجے ٹرین لی اور جب انہیں لگاکہ یہ دوسری جگہ جا رہی ہے اسی وقت وہ کود گئے۔ٹرین نے جیسے ہی رفتار پکڑی، دونوں اپنے کوچ سے کود پڑے، لیکن ایرک سوڈمین نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور ان کے پاؤں پٹری میں پھنس گیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو مطلع کیا اور اس کے بعد سیاحوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔سوائی مادھوپور کے پولس سپرنٹنڈنٹ میمن سنگھ نے بتایا کہ نئی دہلی میں نیدرلینڈ سفارت خانے کو ایک ای میل بھیجا ہے، جس میں میت کے خاندان سے رابطے کے لئے درخواست کی ہے۔


Share: